یہ دو سپر پاورز کو شکست دینے والا ناٹک بھی اب بہتیرا ہو گیا۔ غلیل سے جہاز نہ آج گرتے ہیں نہ تاریخ میں

یہ دو سپر پاورز کو شکست دینے والا ناٹک بھی اب بہتیرا ہو گیا۔ غلیل سے جہاز نہ آج گرتے ہیں نہ تاریخ میں کبھی گرے ہیں۔ بالادستی اُنہی کی ہوتی ہے جو ہر میدان میں دوسرے سے زبر ہوتے ہیں۔ یہی قدرت کا نیم ہے۔

https://www.effectivegatecpm.com/ab86707dm?key=f0fd877fc4b6970fa54132b456b07da4

سلطان محمد فاتح نے استنبول پگ یا شلوار پہننے کی برکت سے فتح نہیں کیا تھا بلکہ اُسکے پاس ہنگری کا انجینیر آربن تھا جس نے اُس زمانے میں ایک ایسی توپ ایجاد کی تھی جو 27 فٹ لمبی تھی اور 800 کلو کا گولہ ایک میل دور پھینکنے کی صلاحیت رکھتی تھی۔ اس ٹیکنالوجی نے سلطان کو بازینطینی ایمپائر کے مضبوط قلعے کو سر کرنے میں فیصلہ کن برتری دلائی تھی۔

https://www.effectivegatecpm.com/grz0xzg7f?key=38d1c1d726187d544c3645d537a041e6

روس کے ہلیکاپٹر افغانیوں کی گیم بجا رہے تھے اور وہ نیچے گھوڑے کھوتے اِدھر اُدھر بھگانے کے سوا کچھ نہیں کر پا رہے تھے۔ پھر پاکستان نے چھپنے کی جگہ دی، امریکی سٹنگر میزائل ارینج کر کے دئیے۔۔۔۔تب جا کر ایک سپر پاور "چِت" ہوئی۔

https://www.effectivegatecpm.com/q5471dcxcv?key=37f65748e2562757ba94d67e0825d22d

پھر 9/11 کے بعد جب دوسری سپر پاور آئی تو صرف 45 امریکی فوجیوں کا ایک دستہ افغانستان میں لینڈ ہوا جبکہ اوپر سے b52 طیاروں نے بمباری کی۔ صرف ڈیڑھ گھنٹے کے اندر اندر یہی پاٹے خان کابل چھوڑ کر ایک مرتبہ پھر پاکستان چلے آئے۔ بعد میں امریکی ڈرونز ہمارے ہاں بھی کارروائیاں کر کر انکی اور ساتھ ہماری بھی منجی ٹھوکتے رہے۔ بلآخر پوری ایک دہائی تک اُنہوں نے انکے ہاں ماسی ویہڑا لگائی رکھا اور بلآخر اپنی مرضی سے رخصت ہوئے کیونکہ ايویں مفت کا خرچہ کرنے کا فائدہ نہ تھا، جو اغراض و مقاصد تھے وہ اُنہوں نے حاصل کر لیئے تھے۔ اب یہ تھی دوسری سپر پاور کی "شکست" کی کہانی۔


یہ سپر پاوریں ہرانے والی سٹوریاں ہمارےhttps://www.effectivegatecpm.com/q5471dcxcv?key=37f65748e2562757ba94d67e0825d22d ہی قصہ خوانوں کی پھیلائی ہوئی ہیں جو ایک خاص ہسٹورک ٹائم فریم میں خاص مقاصد کے حصول کے لئے تھیں۔۔۔۔۔وہ سب کچھ اب ماضی کا حصہ ہے۔۔۔۔۔۔۔سپائیڈر مین کو ساری دنیا بھلے سپر ہیرو سمجھتی رہے، مگر اُسے خود کبھی بلڈنگ سے چھلانگ نہیں لگانی چاہئیے کیونکہ اُسے تو پتہ ہوتا ہے کہ وہ سب فرضی کہانی تھی جو بس لوگوں کو بہلانے کے لئے تراشی گئی۔ اگر سپائیڈر نسوار کے نشے میں خود کو اصلی سپر ہیرو سمجھ کر چھلانگ لگا دیگا۔۔۔تو پھر مفت میں اپنی ہڈی پسلی تڑوا بیٹھے گا۔

https://www.effectivegatecpm.com/grz0xzg7f?key=38d1c1d726187d544c3645d537a041e6

ڈیوائن اینجلز ویلفیئر نیٹ ورک
 https://www.effectivegatecpm.com/ab86707dm?key=f0fd877fc4b6970fa54132b456b07da4

Comments

Popular posts from this blog

The Little Robot and the Blue Bird