یے محض تصویریں نہیں ہیں… یہ ایک سنی اور ایک شیعہ کی لاشیں
یے محض تصویریں نہیں ہیں…یہ ایک سنی اور ایک شیعہ کی لاشیں ہیں۔
کل جب سنی مرا تھا تو کچھ شیعہ خوش تھے،آج جب شیعہ مرا ہے تو کچھ سنی خوش ہیں۔
لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ دونوں کا دشمن ایک ہی ہے۔
کل سنی کو مارا گیا تو کچھ شیعوں نے دشمن کی زبان بولی،آج شیعہ مارا جا رہا ہے تو کچھ سنی دشمن کی زبان بول رہے ہیں۔
اور اسی طرح ایک دوسرے کا تماشہ دیکھتے دیکھتےدونوں باری باری مرتے رہیں گے۔
دشمن اپنے کھیل میں ماہر ہے،وہ شیعہ اور سنی میں فرق نہیں کرتا،وہ مسلمان کو مسلمان کے خلاف کھڑا کرکے سب کو ختم کرنا چاہتا ہے۔
اصل خطرہ باہر سے کم اوران غداروں سے زیادہ ہے جو ہمارے اندر بیٹھے ہیں،جو دشمن کی سوچ اور نفرت کو پھیلا رہے ہیں۔
تاریخ گواہ ہے کہ مسلمانوں کو سب سے زیادہ نقصاناپنوں کی غداری نے پہنچایا ہے۔ایسے سپہ سالار بھی مروائے گئےجن کے نام سے دشمن کانپتا تھا۔
آج بھی زیادہ تر اسلامی ممالکاپنے مفادات اور طاقتور ملکوں کو خوش کرنے میں لگے ہیں،اور آپس کی لڑائیوں میں کمزور ہوتے جا رہے ہیں۔
اگر ہم نے ہوش نہ کیا توکل نہ سنی بچے گا نہ شیعہ — صرف قبریں رہ جائیں گی۔
اس لیے نفرت چھوڑو، دشمن کو پہچانو،ورنہ ہم سب اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔
⸻رانا طاہر عثمان ورکر تحریک انصاف چک مبارک


Comments
Post a Comment