ایران کیوں بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ہر دن حملے کررہاہے ؟
ایران کیوں بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ہر دن حملے کررہاہے ؟ امریکہ یہاں سے جوابی کارروائی کیوں نہیں کررہا؟ اور یہ اڈہ اسرائیل کی لائف لائن کیسے ہے؟ آئیے سمجھتے ہیں ۔🍁 بحرین میں امریکی بحریہ کا پانچواں بیڑا محض ایک فوجی چھاؤنی نہیں، بلکہ یہ مشرق وسطی کا وار روم ہے جہاں سے پورے خطے کی تقدیر کے فیصلے کیے جاتے ہیں۔🍁 یہ اڈہ پاکستان سمیت تقریباً 21 ممالک کی سمندری حدود اور فضائی نگرانی کرتا ہے۔ ایران کے ڈاکٹر فواد ایزدی کے مطابق یہ اڈہ مشرق وسطی میں امریکی استعمار کا مرکز ہے یہاں سے ہونے والے فیصلے عرب ملکوں کے خودمختاری کو کچلتے ہیں ۔🍁 امریکہ میں فلسطینی نژاد عبد الباری کے مطابق یہ اڈہ اسرائیل کا فرنٹ لائن ڈیفنس ہے ۔ اسکی موجودگی کا مقصد اسرائیل کا تحفظ ہے ۔ پانچواں بیڑا اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان فوجی تعاون کا پل ہے، جس کی وجہ سے ابراہیمی معاہدوں جیسے سیاسی فیصلے ممکن ہوئے۔🍁 اس اڈے کے بغیر امریکہ مشرق وسطیٰ میں محض ایک تماشائی رہ جائے گا اور پھر یہاں کے فیصلے چین اور روس کریں گے ۔ جنگ کے پہلے دن ڈرونز سے انٹرسیپٹ میزائل کا ذخیرہ کم کروایا، دوسرے دن ڈیٹا سنٹر کو نقصان ...